کیا آپ کوانڈوں کے ان نقصانات کا علم ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ( دنیا بھر میں آپ یہاں بھی چلے جائیں وہاں پر ناشتے میں جو سب سے زیادہ چیز استعمال کی جاتی ہے وہ انڈے ہوتے ہیں کہیں پر انڈے فرائی کئے جاتے ہیں کہیں انڈوں کا آملیٹ تیار کیا جاتا ہے توپھر کہیں انڈوں کو اُبال کر کھایا جاتا ہے اکثر آپ نے یہ کئی اشخاص سے سنا ہو گا۔

کہ انڈہ ایک مکمل غذا ہے مگر انڈے کے نقصانات سے شاید کئی لوگ واقف نہ ہوں انڈوں میں جراثیم کی آلودگی کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے خاص کر ترقی پذیر ممالک جیسے پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا وغیرہ میں یہ صحت کے لئے ایک تباہ کن عنصر ہو سکتا ہے عام طور پر انڈوں کو پکانے اور توڑنے کے بعد اکثر لوگ ہاتھ نہیں دھوتے کیونکہ لوگ اسے ایک محفوظ چیز سمجھتے ہیں مگر ضروری ہے کہ بازار سے جو انڈے خریدیں ان کا تھیلا دیگر اشیاء سے الگ رکھیں فریج میں بھی اسے الگ ہی رکھا جائے ضروری ہے کہ انڈوں کو دھو کر فریج میں رکھا جائے اور ان انڈوں کو دو ہفتوں کے اندر استعمال کر لیا جائے۔ انڈوں کو فریج کے دروازے میں نہیں بلکہ فریج کے شیلف پر رکھیں فریج میں رکھے گئے انڈوں کا درجہ حرارت 40 فارن ہائیٹ سے کم نہ کریں۔ انڈوں کو ہاتھ میں لینے کے بعد ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں اور استعمال شدہ برتن کو بھی اچھی طرح دھوئیں ۔ گندے یعنی خراب انڈے کی شناخت کے لئے ضروری ہے کہ اسے کسی پانی والے برتن میں ڈال دیں اگر یہ تیرنے لگے تو استعمال نہ کریں یہ خراب انڈے کی نشانی ہے جبکہ انڈوں کو اس وقت تک پکانا چاہئے کہ جب تک سفیدی ار زردی سخت نہ ہو جائے ۔ انڈوں سے بننے والی غذا فوری طور پر کھا لینی چاہئے اگر ان کو کمرے میں رکھا جائے تو اس میں بیکٹیریا کی نشوونما ہونے لگتی ہے لہذا غذا کو دو گھنٹے کے اندر کھالیں ۔

Share

2 responses to “کیا آپ کوانڈوں کے ان نقصانات کا علم ہے؟”

  1. GeraldBeift says:

    Hello,
    MP3s Club Music for DJs, More Info: http://0daymusic.orgt
    Download 0DAY-MP3s Private Server, For DJs Electronika Musica

    Regards,
    0DAY Music

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *