ملک کے حالات چند ہفتوں بعد کیسے ہوں گے ؟ کامران خان نے بڑی خبر بریک کر دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہورہائی کورٹ سے ضمانت منطور ہو چکی ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن و نامور تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست کی کشیدگی میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کامران خاں نے کہا کہ وہ کافی دنوں سے دیکھ رہے ہیں کہ اندرون ملک سیاسی کشیدگی کافی حد تک کم ہو گئی ہے مریم نواز شریف کی بھی ضمانت ہو چکی ہے نواز شریف کو بھی عددالت سے ہی بہت بڑاریلیف ملا ہے شہباز شریف کے بھی کہیں آنے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر بھی ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں سابق صدرآصف علی زرداری بھی اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں سکون کر رہے ہیں اپوزیشن پر سختیاں کم ہوتی جا رہی ہیں چند ماہ پہلے جو حالات تھے وہ اب نہیں ہیں اپویشن کا مشکل وقت کافی کم ہو چکا ہے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں سیاسی کشیدگی کم ہو گی تو اس کا ملکی معیشت پر اچھا اثر پڑے گا منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہو گا کرپشن میں کمی آئے گی اندرون و بیرون ملک حکومت کا امیج بہتر ہو گا لوگوں کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا اور منفی سیاست کی حوسلہ شکنی ہو گی وہ تمام معاملات جن میں کیش چلتا ہے ہو ختم ہو جائیں گے تنظیموں اور مدارس کا بھی حساب کتاب ہوگا بہر حال آنے والا وقت بہتر دکھائی دے رہا ہے۔ انٹرنیشنل تنظیم مڈیز نے بھی پاکستانی معیشت بارے اچھی رپورٹ سنا دی ہے ج وکہ بہت خوش آئند بات ہے ۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *