بادشاہی مسجد مجھے دے دیں ۔۔۔ بدلے میں ملک ریاض نے شاندار پیشکش کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور میں موجود تاریخی بادشاہی مسجد دنیا بھر میں بہت شہرت کی حامل ہے یہ مسجد کئی سو سال پرانی ہے اس کے باہر شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا مزار بھی موجود ہے غیر ملکی مہمان جب بھی پاکستان کا دورہ کرتے ہیں تووہ اس مسجد کا ضرور وزٹ کرتے ہیں۔

یہ مسجد کافی پرانی ہونے کی وجہ سے بہت خستہ حالت ہو چکی ہے اب پاکستان کے معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے اس مسجد کے بارے میں بڑا اعلان کردیا ہے ملک ریاض نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ بادشاہی مسجد ان کے حوالے کردیں تاکہ ووہ اس کی مرمت کر سکیں اور اس کو اس کی اس حالت میں بحال کر سکیں کیونکہ اب اس مسجد کی دیواروں اور چھتوں میں سوراخ ہو چکے ہیں جب بارش ہوتی ہے تو بارش کا پانی چھتوں سے ٹپکتا ہے ملک ریاض نے کہا کہ اس مسجد کی بحالی پر جتنا پیسہ لگے گا وہ خود لگائیں گے اُنہوں نے کہا کہ حکومت یا تو اس مسجد کو نیب کو دے دے یا پھر اُن کے حوالے کر دے کمیٹیاں ایسے کام نہیں کرتیں کمیٹیوں کے فیصلے نیب ددیکھ لے ملک ریاض نے کہا کہ ایک جانب بحریہ مسجد دیکھ لیں تو دوسری جانب بادشاہی مسجد دیکھ لیں ۔ ملک ریاض نے کہا کہ اُنہوں نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا شریف سے بھی بات کی تھی جس پر اُنہوں نے کامران لاشاری کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی پھر اس کمیٹی میں محکمہ اوقاف والے آ گئے جن کا ٹکراؤ ہو گیا بس پھر کچھ بھی نہ بن سکا۔ بادشاہی مسجد کی حالت زار دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *