شوگر کے مریضوں کی بڑی پریشانی ختم ہو گئی

اسلام آبا(نیوز ڈیسک) پاکستان میں شوگر کا مرض عام ہو چکا ہے شوگر ہونے کی وجہ سے اور بھی بہت سی بیماریاں جنم لے رہی ہیں شوگر کے مرض سے خاص کر گردے بہت متاثر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے تاہم اب امریکی ماہرین نے شوگر کے مریضوں کی بڑی پریشانی ختم کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ماہرین نے زیابیطس کے مریضوں کے لئے انسولین کی گولی تیار کر لی ہے امریکی نشریاتی ادارون کے مطابق شوگر کے مریضوں کے لئے روزانہ ٹیکوں کے ذریعے انسولین جسم میں داخل کرنا خاصا مشکل اور تکلیف دہ ہوتا ہے سی ای اے ایس سے وابستہ ماہر ڈداکٹرسمیر مترا گورتی نے کہا ہے کہ ٹیکوں کے ذریعے انسولین لگانے والے مریضوں کی اکثریت اس عمل سے خوفزدہ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ وگر کے مریض باقاعدگی سے انسولین لگانے سے گھبراتے ہیں جس کی ووجہ سے ان مریضوں کی صحت اور زیادہ خراب ہو جاتی ہے اور مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب ٹائپ ون زیابیطس کے لاکھوں کروڑوں مریضوں کے لئے ایک نیا طریقہ امید کی کرن بن سکتا ہے جس میں وہ ایک عام گولی کی طرح انسولین کو مُنہ کے ذریعے جسم کا حصہ بنا کر خون میں شکر کی مقدار قابو میں رکھ سکتے ہیں امریکی ماہر داکٹر سمیر مترا گورتی کے مطابق یہ کیپسول تمام رکاوٹوں کوعبور کرتے ہوئے جسمانی تیزابوں کو ناکارہ بناتے ہوئے انسولین کوو خون میں جذب کرتا ہے ڈاکٹر سمیر کے مطابق ابتدائی طور پر اسے جانوروں پر آزمایا جا چکا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں اسے انسانوں پر آزمایا جائے گا جس کے بعد دنیا بھر میں انسولین سے بھرے یہ کیپسول عام دستیاب ہوں گے اور زیابیطس کے مریض ٹیکوں سے نجات حاصل کر سکیں گے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *