مریم نواز کی بھی قسمت کا فیصلہ ہو گیا ۔۔۔بڑی خبر سُنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے فوری نکالنے کا حکم جاری ہو چکا ہے اور نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی اجازت مل چکی ہے حکومت نے اس کی مخا لفت کی تھی۔

حکومت نے اعلان کیا تھا کہ شریف خاندان کے کسی اور فرد کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم معروف اینکر پرسنز رؤف کلاسرا، ارشاد بھٹی اور ارشد شریف کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ایک گیم کا حصہ ہے مریم نواز کا بھی بیرون ملک جانا طے ہو چکا ہے ۔ مریم نواز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ بیرون ملک چلی جائیں گی حکومت چاہے جو کچھ مرضی کہے بہرحال سب کچھ طے ہو چکا ہے کیونکہ نواز شریف کے بعد مریم نواز کا بیرون ملک جانا طے ہو چکا ہے ۔ دوسری جانب معروف تجزیہ کار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اس کو بلیک میل کر رہے ہیں مسلم لیگ ق بھی نواز شریف کی حمائت کر رہی ہے جبکہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے بھی حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے دیا جائے جبکہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں حکومت کے اتحادی اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت مخالف مہم چلا رہے ہیں اگر ان ہاؤس تبدیلی کی کوش کی گئی تو عمران خاں اس سے قبل ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیں اپوزیشن جماعتیں اور حکومت کے اتحادی چاہتے ہیں کہ عمران خاں کو باہر کر دیا جائے اور سب مل کر بندر بانٹ کریں اور موج مستی کریں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *