وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے کیس کی سماعت کل تک ملتوی ہو چکی ہے جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کل رات 12بجے ختم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کل ہی اس کیس کا فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے آج وزیر اعظم عمران خاں نے سینئر صوبائی وزراء سے ملاقات کی اس ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے وزیر اعظم عمران خاں نے مزید کہا کہ اُنہوں نے آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہے۔ آج سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل انور منصور نے اس کیس پر حکومت کی جانب سے دلائل دئیے اس دوران ججز اور اٹارنی جنرل میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ انتہائی اہم نوعیت کا کیس ہے کئی جنرلز نے دس دس سال کی ایکسٹیشن لی کوئی پیمانہ نہیں ہے مدت ملازمت میں توسیع کی سمری میں بہت غلطیاں ہیں جبکہ ایک اور خبر کے مطابق میجر (ر) اعظم سلیمان نے چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور اُنہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی ہے جس کے بعد انتطامی ڈھانچے میں مزید تبدیلیون کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جو جلد متوقع ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *