وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں دھماکہ خیز فیصلے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت آج رات ختم ہو رہی ہے جن کی مدت ملازمت میں توسیع کا تین سالہ نوٹفکیشن معطل ہو چکا ہے اُمید کی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان آج اس کیس کا فیصلہ سنا دے گی رات گئے وزیر اعظم عمران خاں کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔

اس اجلاس میں آرمی چیف قمر جا وید باجوہ ، بیرسٹر فروغ نسیم ، سیکرٹری قانون اور قانونی ماہرین نے خصوصی طر پر شرکت کی اس اجلاس میں سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا اس اجلاس میں اس کیس کے تمام نکات پر غور کیا گیا اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہونے والی تمام کاروائی کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کیس کا آج تک ہر حال میں حل نکالا جائے اس اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عدلیہ اور فوج کے مابین پایا جانے والا ٹکراؤ کا تاثر ہر حال میں زائل کیا جائے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں تین اہم فیصلے کئے گئے ہیں اس اجلاس کے دوران یہ بڑا فیصلہ کیا گیا کہ فوج اور عدلیہ کے مابین ٹکراؤکے تاثر کو زائل کیا جائے اس اجلاس میں دوسرا فیصلہ یہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا جائے گا ۔ تیسرا یہ کہ تمام کام کل تک مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا تین رکنی بینچ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں اس کیس کی سماعت کر رہا ہےجس کا فیصلہ اج سنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *