جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف درخواست دینے والا ریاض حنیف راہی کون نکلا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس لیا تھا مگر اس از خود نوٹس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی ۔

یہ درخواست ریاض حنیف راہی نامی ایک شخص کی جانب سے دائر کی گئی تھی سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس کی درخواست واپسی کی درخواست مسترد کر دی تھی اور اس درخواست کو از خود نوٹس میں بدل دیا تھا لیکن یہ ریاض حنیف راہی ہے کون؟ اس پر پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹویٹر پر ایک پیغام شیئرکیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ یہ ریاض حنیف راہی وہی ہے جس کو عدالتوں نے بدتہذیبی کا مظاہرہ کرنے پر جرمانے کئے تھے یہ وہی ہے جس نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا یہ وہی شخص ہے جس نے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے درخواست دائر کی تھی ۔ ریاض حنیف راہی ہی وہ شخص ہے جس پر عدالت نے تین بار جرمانے کئے ہیں اور اس کی عدالت میں داخلے کے لئے ایک ماہ کی پابندی بھی عائد ہوئی تھی ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طبعیت بدستور نازک بیان کی جاتی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ سب لوگ دعا کریں نواز شریف کی طبعیت بدستور تشویشناک ہے ۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *