چینی صدر بھی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حق میں کھڑے ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا بااعتماد ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے خواہ جنگی حالات ہوں یا معاشی بحران، ین نے کسی موقع پر بھی پاکستان کو مایوس نہیں کیا ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے معاملہ پر بھی اُنہوں نے اس کی حمایت کی ہے۔

اس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے تین سال پکے ہیں اُن کا شمار پاک فوج کے عظیم جرنیلوں میں ہوتا ہے چین کے صدر نے بھی اُن کی حمایت کی ہے اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے جس نے قانون سازی بارے بات کرنی ہے وہ کر لیں گے اور اپوزیشن ہنسی خوشی اس قانون سازی میں ووٹ دے گی۔ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خاں نے نئے چیف آف جوائنٹ سٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے چیئرمین چیف آف جوائنٹ سٹاف کے لئے جنرل ندیم رضا کے نام کی منظوری دے دی ہے جنہوں نے 27 نومبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ دوسری جانب جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جعلی ہے قانون سازی میں کسی بھی صورت اس کی مدد نہیں کی جا سکتی وقت کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے اتنخابات کروائے جائیں۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنی جماعت کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی تباہ کر دی ہے اور لٹیرے حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔حکومت نے ہر ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے بیروزگاری بہت بڑھ چکی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *