وزیر اعظم عمران خاں کس ملک کا دورہ کرنے والے ہیں؟ بڑا سرپرائز

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے جب سے حکومت سنبھالی ہے وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے وزیر اعظم عمران خاں نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے سعودی عرب، امریکہ، یو اے ای، چین،ترکی، ملائشیاء اور قطر کے سرکاری ددورے کئے ان دوروں سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوئے۔

اب وزیر اعظم عمران خاں سے ملائشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملائشیا کے نائب وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خاں کو 18 سے 20 دسمبر کو ملائشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خاں نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس سربراہ اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے وزیر اعظم عمران خاں کی خصوصی دعوت پریوم پاکستان کے دن یعنی 23 مارچ 2019 کو پاکستان کا دورہ کیا تھا اس دورے سے پاکستان اور ملائشیا کے تعلقات اور مضبوط ہوئے تھے جبکہ ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیاروں کی خریداری میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا تھا ۔ ددوسری جانب سابق وززیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لئے نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہو چکی ہے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس میاں مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ 3 دسمبر کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *