وزیر اعظم عمران خاں نے الیکشن کمیشن کے اراکین کے لئے نام تجویز کر دئیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کے دواراکین قبل ازیں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے پر ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جن کی جگہ حکومت نے خود ہی تعیناتی کر دی تھی جس کے خلاف اپوزیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنے کا حکم دیا تھا جس پر اب عملدر آمد شروع ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خاں نے نئے اراکین الیکشن کمیشن نے لئے نام تجویز کر کے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کو بجھوا دئیے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خاں نے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے اراکین کے لئے تین تین نام تجویز کر دئیے ہیں جن میں سندھ کے لئے جسٹس(ر) صادق بھٹی، جسٹس (ر) نورالحق قریشی اور عبدالجبار قریشی کے ناموں کو آگے بجھوایا گیا ہے جبکہ صوبہ بلوچستان کے لئے نوید جان بلوچ ، ڈاکٹر فیض کاکڑ اور امان اللہ بلو چ کا نام تجویز کیا گیا ہے دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نےچیف الیکشن کمشنر کے لئے تین نام بذریعہ خط وزیر اعظم عمران خاں کو ارسال کر دئیے ہیں ان ناموں میں ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ شامل ہیں ۔ ناصر محمود کھوسہ موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کے بھائی ہیں جو چیف سیکرٹری پنجاب بھی رہ چکے ہیں اب ملازمت سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی مدت ملازمت 5 دسمبر کو مکمل ہو رہی ہے اگر بروقت مشاورت کا عمل مکمل نہ ہو سکا تو الیکشن کمیشن کے فعال ہونے کا بہت خدشہ ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *