وزیر اعظم عمران خاں نے اپنا موڈ تبدیل کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں اپنے جارحانہ رویے کے باعث اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں وہ اپنے سیاسی مخالفین کو ہر مقام پر آڑے ہاتھوں لیتے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین بھی اُن کی اس تنقید پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں تاہم اب وزیر اعظم عمران خاں کے موڈ میں تبدیلی کی خبر سنا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خاں کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خاں کا موڈ آنے والےدنوں میں تبدیل ہو جائے گا وزیر اعظم عمران خاں اپوزیشن کو کچھ نہیں کہیں گے جبکہ اپوزیشن کو ہم خود دیکھ لیں گےاُنہوں نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ نہیں ہو نا چاہئے جس کسی نے بھی کسی پر تنقیہد کرنا ہو وہ مثبت انداز میں تنقید کرے اُنہوں نے کہا کہ یہ ضروری تو نہیں کہ میں نے تنقید کرنا ہے تو بات گالی سے ہی شروع کروں ۔ تنقید میڈیا اور اپوزیشن دونوں کا حق ہے بشرطیکہ تنقید تعمیری اور مثبت ہو انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی وزیر اعطم عمران خان کے ترجمان ہیں آپ کوئی ایک کلپ نکال کر دکھا دیں جس میں میری طرف سے کسی کو کوئی گالی دی گئی ہو ۔ دوسری جانب ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جب اردن کے شہر کراما میں ایک گھر میں آتشزدگی کا ایک واقع پیش آیا ہے جس میں آگ سے جھلس کر 13 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 بچے بھی شامل ہیں ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں سکیں تاہم اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *