Breaking News

اناللہ وانا الیہ راجعون ۔۔!!! کورونا وائرس جان لیوا ثابت ہوا۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے نامور رہنما اور رُکن اسمبلی انتقال کرگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کورونا وائرس نے ہر طرف تباہی پھیلا رکھی ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی انتقال کر گئے تھے جب کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی ف کے رہنما امتیاز قمر کا بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا ہے۔

گزشتہ روز ہی سندھ کے وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ بھی کورونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔جبکہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ میاں جمشیدالدین کاکا خیل 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 63 سے کامیاب ہوئے تھے اور وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق میاں جمشیدالدین کاکاخیل کا کوروناوائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا، وہ تقریباً 15 دن سے بیمار تھے، طبیت خراب ہونے پر میاں جمشید کاکاخیل کو اسلام آباد کے نجی اسپتال لایا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جمشید کا کا خیل کی میت نوشہرہ پہنچادی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے کورونا سے متاثر میاں جمشیدالدین کاکاخیل کےانتقال پر رنج وغم کااظہار کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے میاں جمشیدالدین کاکاخیل کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر ِجمیل کی دعا کی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ ایک اچھے ساتھی اور مخلص پارٹی کارکن سے محروم ہوگئے ہیں۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *