Breaking News

پاکستان کا موسم اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں سوموار کے روز سے شدید گرمی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے رواں سال یہ گرمی کی سب سے زیادہ شدت ہے ایسے میں محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔

تاہم شام/رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم شام /رات اٹک، مری، ٹیکسلا، فتح جنگ، تلہ گنگ، لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا اور سیالکوٹ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔خیبر پختونخواہ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام /رات دیر ، مالاکنڈ ، بونیر ، سوات،چترال، کوہستان ،ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔کشمیر/گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اگلے ہفتے ملک میں موسم کی صورتحال کچھ یوں ہوگی، بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔جمعرات کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

میرے ایک سوال کا جواب دے دیں میں چپ چاپ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردونگا ۔۔۔چودھری نثار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسے حسن اتفاق کہیے یا کچھ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *