Breaking News

پاکستان میں 10اگست کا دِن خطرناک قرار۔۔!! 1 ہی دن میں79ہزار تک ریکارڈ اموات ہو سکتی ہیں، امپیریل کالج لندن نے خوفناک تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) خیال رہے کہ کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 97افراد کی جان لے لی جبکہ 5,248 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق اس وقت تک ملک بھر میں مجموعی طور پر2,729افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 144,478گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1986 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 53,721ہوگئی ہے۔

جبکہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 88,028ہے۔54,138کیسز کے ساتھ پنجاب اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، پنجاب میں اموات بھی ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں اور اب تک 1,031افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، پنجاب میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد17,710جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد35,397ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد53,805 ہے، 25,606مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد27,368ہے، سندھ میں اس موذی وائرس کا شکار ہوکر 831جاں بحق ہوئے ہیں۔اسلام آباد کی بات کریں تووہاں 8,569کیسز کی اب تک تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 2,037صحتیاب ہوچکے، 6,454ایکٹو کیسز ہیں جبکہ78قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں لاک ڈاؤن نہ لگایا گیا تو 10 اگست کو 79 ہزار ریکارڈ اموات ہوں گی، امپیریل کالج لندن کی تحقیق ہے کہ اگر پاکستان میں27 فروری تا 11 جولائی تک 135 دنوں کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا تو4 اگست کو پیک ڈے ہوگا، جب ایک دن میں1 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق امپیریل کالج لندن نے برطانوی حکومت کے مالی تعاون سے امریکا اور برطانیہ کے علاوہ مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کے دوران اور بغیر لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور جانی نقصان سے متعلق ایک سٹڈی کی ہے، جس میں امپیریل کالج لندن نے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ اگر پاکستان میں 27 فروری سے11 جولائی تک 135 دنوں کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا تو پاکستان میں 4 اگست کورونا وائرس کا پیک ڈے تصور کیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *