Breaking News

اہم ترین وفاقی وزیر کے حوالے سے افسوسناک اطلاعات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اب تک بیشتر سیاستدان کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی میں بھی کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی سیاسی رہنما کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ جن میں زیادہ تعداد ن لیگ کے رہنماؤں کی ہے۔کچھ دن قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت نکلا۔

اب تک پاکستان کے کئی اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی سینیر رہنما وبائی مرض کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔قبل ازیں 8 جون کو ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ایک دن کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 7 ہوگئی تھی۔ بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، ان کی والدی طاہرہ اورنگزیب، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چوہدری، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سید فیض الحسن، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ان تمام رہنماوں کو خود کو فوری قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، شہریار آفریدی، ابرار الحق اور دیگر کئی سیاسی رہنما اور اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔جبکہ آج وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق بھی کورونا وائرس کا شکارہو گئے،وفاقی وزیر نے خودکو پارلیمنٹ لاجز میں آئیسولیٹ کرلیا ۔نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق میں بھی کوروناوائرس کی تشخیص ہو گئی ہے،وفاقی وزیر نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے،امین الحق نے کہاہے کہ میں نے خودکو پارلیمنٹ لاجز میں آئیسولیٹ کرلیا ہے ۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *