Breaking News

سکول کھولنے کی تیاریاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکول کھولنےکےایس اوپیزاورتجاویزکی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں نویں دسویں جبکہ دوسرے مرحلے میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کو اجازت دینے پر غور، اسکولوں کے اوقات کار 3 گھنٹے اور لازمی مضامین پڑھانے کی تجاویزپیش کی جائیں گی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن تجاویز تیار کرنے کےبعد محکمہ تعلیم کو بھیج دے گا جس کے بعد منظوری کے بعد اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ سروے کے مطابق ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر 70 فیصد والدین نے بچوں کو اسکولوں میں بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کے بعد ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر غور کیا جارہا ہے، اس حوالے سے روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لے کر باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے لائحہ عمل بتاؤں گا۔شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکولوں کو کھولنے کا جائزہ لینے کے دوران این سی او سی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کو بھی پیش نظر رکھ رہے ہیں، حکومت پاکستان کی حکمت عملی پر یونیسیف سے بھی مشاورت جاری ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو۔ اس سے قبل شفقت محمود نے تمام اسکول 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد ان کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسکولوں کو کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔تا ہم آج محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکول کھولنےکےایس اوپیزاورتجاویزکی تیاری شروع کر دی ہے۔

About Admin

Check Also

’’ اس بار معاملہ سیریس ہے‘‘ عمران خان گھمبیر صورتحال چھوڑ کر سعودی عرب کیوں روانہ ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *