Breaking News

یہ تو ہونا ہی تھا۔۔۔!! جہانگیرترین کا ہیلی کاپٹر شہباز شریف کو لے کر اچانک کہاں پہنچ گیا؟ ہر طرف تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اور وزیر اعظم عمران خاں کے سب سے گہرے دوست جہانگیر ترین ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں جبکہ آج مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کشمیر کا دورہ کر کے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا ۔

اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ شہباز شریف جس ہیلی کاپٹر پر مظفر آباد پہنچے وہ جہانگیر ترین کی ملکیت ہے ۔ مسلم لیگ ن کے آفیشل سوشل میڈ یا اکاونٹ سے شیئر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس ہیلی کاپٹر میں شہباز شریف سفر کر رہے ہیں اس کا نمبر اے پی-بی کے ایچ ہے ۔اسی نمبر والے ہیلی کاپٹر کے ساتھ عمران خان اور جہانگیر ترین کی تصویریں بھی ہیں جس کے بارے میں سوشل میڈ یا پر افواہ گرم ہے کہ یہ جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر ہے ۔تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر واقعی جہانگیر ترین کی ملکیت ہے یا یہ کوئی نجی ہیلی کاپٹر ہے۔ صندل خان نامی سوشل میڈ یا صارف نے مذکورہ ہیلی کاپٹر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے آزاد کشمیر جانے کے لیے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا ،یہ کیا گیم ہے؟ تمیم عباسی نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ جس میں شہباز شریف گئے یہ ہیلی کاپٹر کس کا ہے؟۔ واضح رہے کہ پہلے بھی یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ جہانگیر ترین نے عمران خاں سے ناراضی کے بعد نوا ریف سے رابطہ کیا تھا۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *