Breaking News

کشمیر کی صورتحال پر چین بھی میدان میں آگیا ، پاکستان کے ہوش اُڑا دینے والا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے پرایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی بہت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے لائن آف کنٹرول پر بھی حالات بہت کشیدہ ہو چکے ہیں بھارت نے آزاد کشمیر کے علاقوں میں کلسٹر بموں کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے ہمسایہ ملک چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے  چین کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ چین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کئے جانے پر پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہےکہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے اپنے تنازعات حل کریں۔ چین کی دفتر خارجہ کی ترجمان سے ایک پریس کانفرنس کے دوران سوال پوچھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین لائن آف کنٹرول پر صورتحال بہت کشیدہ ہے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھیج دی ہےحالات تیزی سے بگڑتے جارہے ہیں اس پر چین کا کیا موقف ہے اس پر چین کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین کو پاک بھارت کشیدگی پر سخت تشویس ہے مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اور دوٹوک ہے۔ اس پر عالمی رائے بھی موجود ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے مابین ایک متنازعہ علاقہ ہے  اس لئے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کےلئے صبر و تحمل سے کام لینا ہو گا ۔ پاکستان اور بھارت کو ایسے اقدامات سے گریزز کرنا چاہئے جس سے خطے میں کشیدگی کا اندیشہ ہو۔

About Admin

Check Also

دنیا کا وہ ملک جہاں گرمی کی وجہ سے کاریں تک پگھل کر پگھل کر سڑک پر بہنیں لگیں ، وہاں کا ٹمپریچر کہاں جا پہنچا ؟ ویڈیو لنک میں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یا اللہ ہمیں معاف فرما دے ، پاکستان میں تو گرمی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *