Breaking News

دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری ۔۔۔۔ پاک فوج پہلے نمبر سے کہاں جا پہنچی؟ دنگ کر ڈالنے والی رپورٹ منظر عام پر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک فوج کا شمار دنیا کی نامور اور عظیم افواج میں ہوتا ہے پاک فوج دشمن کا ناک میں دم کرنے اور مُنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے دنیا بھر میں کس ملک کی فوج کون سے نمبر پر ہے اس پر گلوبل فائر پاور نے 2020 نے عالمی طاقتور ترین کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں 55 سے زائد عوامل کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔

اس فہرست کو فوج کی مین پاور، جیوگرافی، لاجسٹک استعداد اور ملک میں دستیاب قدرتی وسائل سمیت ملک کی انڈسٹری کے اسٹیٹس کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔فہرست میں 25 ممالک کی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دیا گیا ہے جب کہ رینکنگ میں ہر ملک کے ہتھیاروں کی نوعیت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس فہرست میں 25 ملٹری طاقتوں میں سے جن کے پاس ایٹمی طاقت ہے‘ اس کو بونس دیا گیا ہے لیکن رینکنگ میں ان ایٹمی قوتوں کے پاس جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کی تعداد کو بطور فیکٹر نہیں لیا گیا۔تاہم فہرست کے مطابق اس اعتبار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی 15 ویں طاقتور فوج ہے جب کہ سرفہرست امریکا، دوسرے نمبر پر روس، تیسرے پر چین اور چوتھے نمبر پر بھارت کی فوج ہے۔ فہرست کے مطابق پاکستان کا ڈیفنس بجٹ 7 ارب ڈالرز ہے جب کہ پاکستانی فوج کی تعداد تقریباً 12 لاکھ چار ہزار ہے۔فہرست میں بیان کیا گیا کہ 137 ممالک میں طیاروں کے حساب سے پاکستان 7ویں نمبر پر ہے جس کے طیاروں کی تعداد 1342 ہے، ان میں سے 348 فائٹر ائیرکرافٹ ہیں ۔جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان کے پاس 2200 کمباٹ ٹینک بھی ہیں جب کہ بحری جنگی اثاثوں کی تعداد 197 ہے جس میں آبدوزیں میزائل بردار کشتیاں اورجدید ترین جاسوس لڑاکا طیارے شامل ہیں۔ گلوبل فائر پاور 2019 کی عالمی طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست1- امریکا،2- روس،3- چین۔4- بھارت 5فرانس۔6- جاپان7- جنوبی کوریا8- برطانیہ9- ترکی10- جرمنی11- اٹلی12- مصر13- برازیل14- ایران15- پاکستان16- انڈونیشیاشامل ہیں اس فہرست کو دنیا بھر میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *