Breaking News

بریکنگ نیوز: نجی ہاﺅسنگ سکیم کے مالک” ملک ریاض” کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کا سب سے بڑا احتساب کا ادارہ نیب آج کل ٹارزن بنا ہوا ہے خاص کر نیب پنجاب بہت بڑی کاروائیاں کر رہا ہے اور بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے۔ سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔

جبکہ آج  ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے مبینہ غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیم کے متاثرین کی شکایات و احتجاج پر نوٹس لیتے ہوئے گرینڈ ایونیو ہاﺅسنگ سکیم کے مالک ملزم ملک ریاض احمد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ملزم ریاض احمد چوہان پر مبینہ طور پر عوام کو4ہزار کنال اراضی غیر قانونی طور پر فروخت کرتے ہوئے اربوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ نجی ہاﺅسنگ سکیم کے سینکڑوں متاثرین انتظامیہ کے خلاف دادرسی کیلئے نیب لاہور آفس میں پیش ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ایونیو ہاﺅسنگ سکیم کی انتظامیہ کیجانب سے 2012ء میں فیروز پور روڈ لاہور پر ہاﺅسنگ سوسائٹی قائم کی گئی جبکہ ملزمان نے ویسٹا ڈویلپرز نامی کمپنی کے ذریعے گرینڈ ایونیو ہاﺅسنگ سکیم کے نام پر لگ بھگ4000فائلیں عوام کو فروخت کرتے ہوئے کم و بیش ڈھائی ارب( 2.5بلین) روپے وصول کئے اگرچہ ملزمان کی جانب سے ٹی ایم اے لاہور سے محض 62کنال زمین کی منظوری حاصل کی گئی تھی تاہم ملزمان کی باہمی ملی بھگت سے مجموعی طور پر 4ہزار کنال اراضی عوام کو مبینہ غیر قانونی طور پر فروخت کر دی گئی۔ مذکورہ ہاﺅسنگ سکیم کے خلاف تاحال200متاثرین دادرسی کیلئے شکایات درج کروا چکے ہیں جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیب لاہور نے مرکزی ملزم ریاض احمد چوہان کی گرفتاری عمل میں لائی۔نیب لاہور حکام کیجانب سے ملزم ریاض احمد چوہان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت لاہورکے روبرو پیش کیا جائیگا۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *