Breaking News

شاہ محمود قریشی کیا ٹاسک لے کر چین روانہ ہوگئے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔چین روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آج میں ایک اہم دورے پر چین روانہ ہو رہا ہوں۔دورہ سے متعلق کل وزیراعظم سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ امید ہے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو گی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وفد پاکستان کی سیاسی و عسکری سوچ کی عکاسی کرے گا۔چین کا دورہ بہت اہم اہمیت کا حامل ہے۔چینی قیادت سے مختلف امور پر گفتگو ہو گی۔قبل ازیں ، چین کے ساتھ شراکتداری کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، چین پاکستان کا دیرینہ آزمودہ دوست ہے، راہداری کے دوسرے مرحلے میں غربت کے خاتمہ اور زرعی ترقی کو شامل کیا گیا ، مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے ، افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے۔منگل کو حکومت کی دوسالہ کارکردگی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہچین کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو ہم نے نیا رخ دیا اور بیجنگ کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کو اکنامک سٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کی کوشش کی۔ چین پاکستان کا دیرینہ اور آزمایا ہوا دوست ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں بہت سے اہم اہداف شامل کئے گئے ہیں جس میں صنعتی ری لوکیشن،غربت کا خاتمہ،انسانی وسائل اور زرعی شعبے کی ترقی سمیت دیگر شعبے شامل ہیں، ہم نے ترکی اور یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دیا اور دو سالوں میں یورپی یونین کے ساتھ سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے معاہدے پر دستخط کئے۔

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *