Breaking News

پنجاب میں اب کاروباری مراکز کب سے کب تک کھلیں گے؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک روز میں 23 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ اب تک مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 23 لاکھ 63 ہزار 752 ہوچکی ہے۔ ٹیسٹوں کی تعداد سے کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے۔ جبکہ زیرعلاج مریضوں میں صحتیابی کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔

جس کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 11ہزار 945 رہ گئی ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کردیے، کابینہ کمیٹی انسداد کورونا نے کہا کہ کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں صبح 8 بجے سے رات 10بجے تک جاری رکھی جاسکیں گی،نئے اوقات کار کا کلینک ، فارمیسی، کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹور ز پر اطلاق نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی موجودہ صورتحال اورکاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار سے متعلق نئے قواعدوضوابط پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے نئے اوقات کار مقر رکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کاروباری سرگرمیاں صبح 8 بجے سے رات 10بجے تک کھولی جاسکیں گی۔ کلینک ، فارمیسی، کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹور ز پر اطلاق نہیں ہوگا۔ بازاروں اور مارکیٹوں میں ماسک کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کم ہورہے ہی، لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔کابینہ کمیٹی نے دیگر پابندیاں نرم کرنے کیلئے سفارشات این سی اوی سی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای سی اوسی کے تازہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 958 ہوچکی ہے۔ اسی طرح گزشتہ ایک روز میں 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

About Admin

Check Also

’رضا مندی سے ہوا تو الگ معاملہ لیکن اگر۔۔۔۔۔ زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو، غریدہ فاروقی کھل کر بول پڑیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف اور مریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *