Breaking News

آنے والے دِن عمران خان کے لیے مزید مشکل۔۔!! سعودی عرب نے آرمی چیف سے کیا درخواست کر دی؟ آج کی بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آنے والے دنوں میں وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ تحریک انصاف کی حکومت کو احتساب کے ساتھ ساتھ اپنی اکانومی اور گورننس پر فوکس کرنا ہو گا۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی چین گئے ہیں۔کیونکہ سی پیک بہت سے ممالک کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان بیرونی دباؤ سے تو نمٹ لے گا مگر اندرونی صورتحال جس میں یہ روزانہ کی بنیادوں پر سیاستدانوں کو نوٹسز دئیے جاتے ہیں یہ پریشان کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے جب کہ دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے جہاں سعودی حکومت نے تربیت کے لیے پاکستانی فوج بڑھانے کی درخواست دی۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا تاثر ملا ہے کہ معاملات ابھی زیر التوا ہیں، رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ابھی تک معاملات زیر التوا ہیں اور ممکن ہے کہ ایک،دو ماہ کے دوران آرمی چیف ایک بار پھر سعودی عرب کا دورہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان وفد کو شکایات کی گئیں کہ ترکی اور طیب اردگان جس کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کوئی زیادہ اچھے نہیں۔

پاکستان اس کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی شکل دے رہا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت خراب ہونا شروع ہوا جب اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران عمران خان نے طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان کو ترکی اور ایران کے ساتھ نئے سفارتی بلاک کا حصہ بننے کی بجائے سعودی عرب کے بلاک میں رہنا چاہئیے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایسی خبریں آئی ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب سے متعلق اپنی ٹیم کے ساتھ 3 گھنٹے طویل میٹنگ کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہزادے کی قیادت میں اس میٹنگ میں ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان بھی شریک تھے جو کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع بھی ہیں۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام تر ضروری اختیارات سعودی شہزدے کے بھائی خالد بن سلمان کو دے کر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کو بھیجا گیا جس کے بعد انہوں نے بعد میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورہ اور ملاقاتوں سے متعلق کوئی مشترکہ اعلامیہ بھی سامنے نہیں آیا۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *