Breaking News

طوفانی بارشوں کیلئے ہو جائیں تیار۔۔۔!!!محکمہ موسمیات کی شدید بارشوں کی پیشگوئی ،این ڈی ایم اے نےہائی الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) این ڈی ایم اے نے اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق کئی علاقوں میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے تک سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشیں برسانے کے بعد اب مون سون بارشوں کے سلسلے نے پنجاب اور شمالی علاقہ جات کی جانب رخ کر لیا ہے۔

منگل سے پنجاب، اسلام  آباد، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، این ڈی ایم اے کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بھی آئندہ چند روز کے دوران مزید طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب شہر قائد میں موسلا دھار بارش کے دوران بجلی گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔بارش باعث مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش میں رین ایمرجنسی کا دعوی بھی ڈوب گیا، کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔جمعہ کوبارش کے بعد نارتھ ناظم آباد میں اربن فلڈنگ کی صورت حال دیکھی گئی ہے، شادمان، نیو کراچی، سخی حسن اور کے ڈی اے پانی میں ڈوب گئے، گجر نالہ ایک بار پھر بپھر گیا، شادمان نالہ بھی چوک ہونے کے باعث اوور فلو ہونے پر اطراف کی شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، نکاسی کے لیے کوئی مشینری اور عملہ نہیں پہنچا۔سخی حسن قبرستان جانے والا روڈ، شادمان دو نمبر، کے ڈی اے فلیٹس کے اطراف کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے شہریوں کی آمد و رفت منقطع ہو گئی، کئی شہریوں کی گاڑیاں پانی میں خراب ہو گئیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر نوائے وقت کے دفتر سے لے کر گرومندر تک ٹریفک کی روانی میں خلل آ یا، شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے ناتھا خان، سہراب گوٹھ سے ایدھی سینٹر جانے والے روڈ پربھی ٹریفک کی روانی میں خلل رہا، ایم ٹی خان روڈ سے جناح برج تک ٹریفک جام ہو گیا، کورنگی میں بروکس چورنگی اور گیٹس چورنگی پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔بارش میں گجر نالہ ایک بار پھر بپھر گیا ہے، نالے میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے اطراف کی گلیوں اور سڑکوں میں نالے کا پانی جمع ہونے لگا۔ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنےلگی ہیں، نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث کئی شاہراہوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا، ناظم آباد میں گھروں کے باہر پانی موجود ہے، شہریوں کی گاڑیاں بھی بند ہو گئیں، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث بچوں نے گندے پانی کو سوئمنگ پول بنا لیا۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے نے دو دن قبل الرٹ جاری کیا تھا، تاہم اس سلسلے میں محکمہ بلدیات اور سندھ حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، مشینری اور عملہ سڑکوں سے غائب ہے، اور بارشایک بار پھر شہریوں کے لیے عذاب بن گیا ہے۔ ادھرمیمن گوٹھ کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:15دسمبرسے اسکول بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسم تیور بدلنے لگا ہے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *