Breaking News

ایک لڑکی بادشاہ کو پسند آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک بادشاہ اپنے سپاہیوں کے ساتھ ایک تالاب پر نہانے کیلئے گیا۔ وہاں کچھ لڑکیاں پہلے سے نہا رہی تھیں۔ بادشاہ کی سواری کو آتا دیکھ کر سب لڑکیاں باہر آ گئیں۔ ان میں سے ایک لڑکی بادشاہ کو پسند آ گئی۔ بادشاہ اپنے محل میں واپس آیا۔ لیکن اس کی نظر کے سامنے بار بار اسی لڑکی کی تصویر آ رہی تھی۔

بادشاہ کا من کسی کام میں نہیں لگ رہا تھا۔ رات ہوئی۔ ساری رات اسی کے بارےیں سوچتا رہا۔ صبح اس نے سپاہیوں کو حکم دیا جاؤ پتا کرو وہ لڑکی کہاں رہتی ہے۔ سپاہیوں نے پتا لگایا ۔اس لڑکی کا باپ سنار تھا۔ بادشاہ نے سنار کو دربار میں بلایا۔ 4 دن گزرنے کے بعد بھی سنار دربار میں نہ آیا۔ بادشاہ نے دوبارہ بلوایا۔ اس بار 8 دن گزر گئے لیکن سنار نہ آیا۔ بادشاہ کو غصہ آ گیا۔ اس نے سنار کو گرفتار کرنے کیلئے سپاہی بھیجے۔ جب سپاہی سنار کے گھر پہنچے تو گھر کو تالا لگا ہوا تھا۔ بادشاہ نے سپاہیوں کو حکم دیا کہ سنار کو ڈھونڈو۔ ہر جگہ سنار کو ڈھونڈا گیا لیکن سنار نہ ملا۔ آخر انکو ایک ترکیب سوجھی۔ شہر بھر میں اعلان کرا دیا گیا کہ جو بھی سنار کو ڈھونڈے گا اسکو ایک کلو سونا دیا جائے گا۔ ایک ہفتہ گزر گیا لیکن پھر بھی سنار کی کوئی خبر نہیں۔ پھر اعلان کیا کہ جو بھی سنار کو چھپنے میں مدد کرے گا اسے سولی پر لٹکا دیا جائے گا۔ ایک ہفتہ، مہینہ گزر گیا پھر بھی سنار کا کچھ پتا نہیں چلا۔ پھر بادشاہ نے اعلان کیا۔ کہ اگر سنار نہ ملا تو وہ پوری عوام کو تباہ کر دے گا۔ پھر بھی سنار نہ ملا۔

آخر میں بادشاہ نے آس پاس کے بادشاہوں سے مدد مانگی۔ انہوں نے بھی سنار کو اپنے اپنے ملک میں ڈھونڈا۔ لیکن انھیں بھی سنار نہ ملا۔ بادشاہ مایوس ہو گیا۔ ایک دن بادشاہ نے ایک سپنا دیکھا۔ سپنے میں اسی تالاب کو دیکھا اور سپنے میں ہی بھاگ کر تالاب کے پاس گیا۔ لیکن وہاں بھی کوئی نہیں تھا۔ اداس ہو کر جب پیچھے پلٹا تو ایک بزرگ نظر آئے۔ انہوں نے تالاب کے دوسری طرف ایک جھونپڑی کی طرف اشارہ کیا۔ اور کہا بیٹا تم جس کو ڈھونڈ رہے ہو وہ وہیں ہے۔ بادشاہ چونک کر اٹھا اور سپاہیوں کو لے کر اسی تالاب کے پاس گیا۔ وہاں اسے سپنے والی جھونپڑی نظر آئی بادشاہ خوش ہو گیا۔ جب جھونپڑی میں گیا تو وہاں ایک بزرگ اور ایک لڑکی نظر آئے۔ لیکن وہ لڑکی خوبصورت نہیں تھی۔ اور اس کا باپ بھکاری تھا سنار نہیں تھا۔آخر تنگ آ کر بادشاہ نے اپنے سپاہیوں کو ناکارہ قرار دیا اور یہ کیس ایف آئی اے کے سپرد کر دیا۔ پھر بھی سنار نہیں ملا۔ اور آخر بادشاہ کا، عوام کا، سپاہیوں کا، دوسرے ملک کے بادشاہوں کا اور ایف آئی اے والوں کا ٹائم ایسے برباد ہوا سنار کو ڈھونڈنے میں۔ جیسے آپ کا اس پوسٹ کو پڑھنے میں ہوا جس کا کوئی مطلب نہیں۔ غصہ نہ کرنا میرا بھی بہت ٹائم برباد ہوا پوسٹ کو لکھنے میں۔ اور ہاں ایک بات یاد رکھیں۔ پلیز اگر سنار ملے تو ضرور بتانا اس کی بیٹی بڑی خوبصورت ہے۔ 

About Admin

Check Also

مرد تھوڑی سی ویزلین اپنی انگلی پر لگائیں اور پھر زندگی کی سب سے بڑ ی مشکل آسان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں ہر گھر میں پٹرولیم جیلی ملتی.عام طور پر اسے موسم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *