Breaking News

خبردار2سسٹمز کے ملاپ سے شدید بارشیں ہونے کو تیار: سلسلہ کب تک جاری رہے گا اور کون کون سے علاقے ڈوب سکتے ہیں ؟محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر کے اہم شہروں کراچی اور لاہور سمیت دوسرے شہروں میں سخت بارش کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں محکمہ موسمیات نے دو سسٹمز کے ملاپ سے شدید بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے،بارشوں کا یہ سلسلہ25 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا ایک کم دباؤ مشرقی سندھ میں اور دوسرا کم دباؤ وسطی بھارت کے قریب موجود ہے، دوسسٹمز کے ملاپ سے بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔کراچی میں 100 ملی میٹر بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے، بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 25 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ادھر کراچی کے علاقوں رحیم گوٹھ اور یوسف گوٹھ سے آبادی کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی اور گھر زیر آب آنے کے بعد علاقہ مکین اپنے رشتہ داروں کے گھر منتقل ہورہے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز کا نام ڈان لیکس سے کیسے نکلا اور نوازشریف بیرون ملک کیسے گئے؟ جس پر شہزاد اکبر نے کہا کہ اس کا جواب تو محکمہ زراعت ہی دے گا۔ شہزادا کبر نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی فراہم کردہ تفصیلات پر تحفظات ہیں، نوازشریف مجرم ہیں اور انہیں واپس لایا جائے گا، لندن میں علاج تو ایک طرف انہیں تو ایک ٹیکہ بھی نہیں لگا۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *