Breaking News

’’ فاروق ستار کے ساتھ ملاقات میں وہ مزہ نہیں تھا جو تحریک انصاف کے۔۔۔‘‘ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے شرمناک انکشافات نے نیا پنڈورہ باکس کھول دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے ملاقات پر ردِعمل دےد یا۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے مابین ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی تھیں،ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئیں۔

پاکستان کی نامور سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر شیئر کرنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ سے جب پوچھا گیا کہ آپ کو فاروق ستار کے ساتھ ملاقات کر کے کیسا لگا تو انہوں نے جواب دیا کہ فاروق ستار کے ساتھ مزا نہیں آیا۔دونوں کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں حریم شاہ اور فاروق ستار کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کے تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ ایک وقت میں حریم شاہ نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی تھی جس کے بعد حکومتی حلقوں میں ان کا ذکر کیا جا رہا تھا۔ کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی حکومتی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں جس کے بعد حکومتی ارکان کو خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حریم شاہ کا اثر اس قدر بڑھ گیا تھا کہ ایک وقت پر آ کر وزیراعظم عمران خان نے بھی اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔تا ہم بعد میں حریم شاہ مںظر عام سے غائب ہو گئی تھیں۔ لیکن اب ایک مرتبہ پھر ان کی ویڈیوز منظرعام پر آنا شروع ہو گئی ہیں جس میں اب پہلی ویڈیو میں ان کے ساتھ ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں سمیت وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی حریم شاہ کی تصاویر منظرعام پر آچکی ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میری پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سے قوم کو امیدیں ہیں انہیں واپس آنا چاہیئے، بے نظیر شہید ایک عظیم خاتون تھیں، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *