Breaking News

پاکستان کے ہر گھر میں استعمال ہونے والے ایل ای ڈی بلب کتنے نقصان دہ ہیں؟جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان کے ہر گھر میں استعمال ہونے والے ایل ای ڈی بلب کتنے نقصان دہ ہیں؟جان کر آپ اسے خریدنے سے توبہ کر لیں گے ۔۔۔ایک تحقیق میں ماہرین نے ایل ای ڈی بلب سے پہنچنے والے نقصان اور تکلیف کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس نئے انکشاف میں کہا گیا ہے کہ ایل ای ڈی بلب کے بے پناہ ٹمٹانے کے باعث لوگوں میں سردرد کی شکایت عام بہت ہوتی ہے۔ یہ انکشاف برطانوی ایکسز یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں کیا جس میں کہا گیا کہ صرف 20 منٹ تک ہی یہ بلب جلانے سے گھر میں بیٹھے لوگوں کا سر چکرانے لگ جاتا ہے۔ اس حوالےسے ماہرین نے کہا کہ عام طور پر ٹیوب لائٹس ٹمٹماہٹ کے ساتھ 35 فیصد تک مدھم ہوجاتی ہیں جبکہ ایل ای ڈی بلبس 100 فیصد تک مدھم ہو جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ ایل ای ڈی بلب کی ٹمٹماہٹ روایتی بلبوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ہی تمام تر وجوہات کی وجہ سے جن افراد کی آنکھوں کو ٹمٹماہٹ برداشت نہیں ہوتی ان کے سر میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے اور چکر آنے لگتے ہیں دوسری جانب بالوں کی خشکی ہو ، سردرد ، بدبودار سانس یا پیلے دانت ہم ان جیسے کئی مسائل کا شکار رہتے ہیں اور کئی مرتبہ علاج اور مہنگی ادویات بھی کارگر ثابت نہیں ہوتی مگر اب ایک بھارتی اخبار نے ایسے حیران کن ٹوٹکے اپنی رپورٹ میں بتائے ہیں جن کی بدولت ان مسائل سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ سردرد اور بالوں کی خشکی دور کرنے کیلئے اسپرین کی کچھگولیاں پیس کر ان میں دو چمچ شیمپو ملائیں اور بالوں میں لگا لیں۔

اسپرین کی گولیوں اور شیمپو کے اس آمیزے کو 5سے 10منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سر دھو ڈالیں۔ ا س سے آپ کو سردرد اور خشکی سے نجات مل جائے گی۔ اسپرین میں دراصل سیلیسیلک ایسڈ ہوتا ہے جو ڈینڈرف ختم کرنے کا کام کرتا ہے۔عموماََ ایسا ہوتا ہے کہ باقاعدگی سے برش کرنے اور منہ کو صاف رکھنے والے افراد بھی بدبودار سانس کے مسئلے کا شکار ہوتے ہیں اور ان کے سانس سے محسوس ہونیوالی بدبو ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ اگر آپ کو سانس کی بدبو کا مسئلہ درپیش ہے تو اجوائن کا پودا آپ کے لیے بہترین ہے کیونکہ سبز اجوائن کھانے سے وہ بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں جو بدبودار سانس کا باعث بنتے ہیں۔کئی مرتبہ بیٹھے بٹھائے شروع ہونیوالی ہچکی اذیت ناک بن جاتی ہے ۔ اگر آپ کو ہچکی لگی ہوئی ہے تو ایک یا دو چمچ چینی کھا لیجیے کیونکہ چینی ہمارے جسم کی توجہ ہچکی سے ہٹا دیتی ہے، جس سے ہچکی رک جاتی ہے۔یوں تو عموماََ آپ نے سنا ہو گا کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے انسان کو ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا پڑتا مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ پیلے اور زرد دانتوں کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔کیو نکہ سیب میں میلک ایسڈ اور دیگر ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو دانتوں کی پیلاہٹ کو ختم کرکے انہیں سفید اور چمکدار بناتے ہیں۔

عموماََ خواتین و حضرات اپنی آنکھوں کےگرد نمودار ہونے والے سیاہ حلقوں سے انتہائی پریشان نظر آتے ہیں جو ان کی شخصیت اور حسن پر کسی گرہن کی مانند معلوم ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ چکے ہیں تو اس کے لیے ’ٹی بیگ‘ بہترین چیز ہیں استعمال کے بعد ٹی بیگز کو ٹھنڈا کرکے کچھ دیر کے لیے آنکھوں کے اوپر رکھ لیں۔چونکہ چائے کی پتی بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے لہٰذاآپ کا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔بہترین نتائج کے لیے بیگز کو فریج میں ٹھنڈا کریں۔بالوں کے گرنے سے جہاں خواتین وہاں مرد حضرات بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں مگر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، بالوں کا گرنا روکنے کیلئے سر میں پیاز کے پانی کا مساج کریں اس سے بالوں کا گرنا بندھ ہو جائے گا اور ان کی بڑھوتری شروع ہوجاتی ہے۔ پیاز میں سلفر بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو بالوں کے لیے بہت مفید عنصر ہے۔ دردشقیقہ کے مریض افراد اگر فوری طور پر سر میں ہونیوالے اس درد سے نجات حاصل کرنا چاہتے تو برف کا ایک ٹکڑا لے کر اپنی گردن کے پچھلے حصے پر رگڑیں۔برف آپ کی ان عصبی بافتوں کو بے حس کر دے گی جو درد کے سگنل بھیج رہی ہیں۔

About Admin

Check Also

آپ کا معدہ خراب ہے یا کھانا ہضم نہیں ہوتا معدہ میں جلن ہوتی ہے صرف یہ تین کام کرلیں معدہ زندگی بھر خراب نہیں ہوگا انشااللہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تقریباً ایک مہینے سے کھانا ہضم نہیں ہو رہا معدہ جلن سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *