Breaking News

بڑا سیاسی تہلکہ : فاطمہ بھٹو کی پاکستانی سیاست میں انٹری، کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والی ہیں؟ تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زرداری کا کھیل ختم ہونے کا وقت آن پہنچا، وزیر اعظم عمران خاں کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کے قریب آگئی تفصیلات کے مطابق فاطمہ بھٹو جلد پاکستان کے سیاسی میدان میں اترنے کیلئے تیار۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی فاطمہ بھٹو نے پاکستان واپس آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وہ پاکستان واپسی کا فیصلہ کرچکی ہیں اوراگلے چند دنوں تک وہ پاکستان ہوں گی اورسندھ کی سیاست میں ایک ہلچل مچا سکتی ہیں۔ فاطمہ بھٹوجو کہ ایک مصنفہ اورعالمی حالات پربہت زیادہ گہری نظر رکھتی ہیں ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی پاکستان واپسی سے پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کو استعمال کرکے سندھ کی سیاست میں قدم رکھیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں عثمان بزدار کو آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کے تحت نا اہل کرنے کی اپیل کی گئی ہے، درخواست بیرسٹر سعید احمد ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔بیرسٹر سعید احمد ظفر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کا متن ہے کہ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 286 سے انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی، کامیابی کے بعد عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے۔  ان کے خلاف نیب تحقیقات جاری ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ (عثمان بزدار) اس معاملے پر 12 اگست کو نیب آفس پیش بھی ہوئے ہیں جب کہ نیب تحقیقات کے دوران 2 افسران بطور وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آچکے ہیں۔

About Admin

Check Also

پاکستان نے چین پر بجلیاں گرادیں گوادر میں ایسا کام کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *