Breaking News

دبئی کے شہزادے کی گاڑی میں فاختہ نے انڈے دے دیے، پھر شہزادے نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی داد دیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس دنیا میں بہت زیادہ سنگدل انسان بھی بستے ہیں اور بہت سے ایسے انسان بھی ہیں جن کے دلوں میں اللہ پاک نے بے انتہا رحم ڈال رکھا ہے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی مرسڈیز ایس یو وی کی ونڈ شیلڈ پر ایک فاختہ نے گھونسلا بنا کر وہاں انڈے دے دیے۔

شہزادے کو جب اس بارے میں پتا چلا تو انہوں نے اس گاڑی کو الگ کھڑا کرا دیا تاکہ پرندے امن سے رہ سکیں۔ شہزادہ حمدان بن محمد نے چڑیا کے گھونسلے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے سارے واقعے کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس گاڑی کو ایک طرف کھڑا کردیا ہے تاکہ چڑیا کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شہزادے نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک یہ گاڑی استعمال نہیں کریں گے جب تک انڈوں سے بچے نہ نکل آئیں۔ شہزادے کی جانب سے اس احسن عمل کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بھارت میں 275سال پہلے انتقال کرنے والے شخص کی قبر کشائی کی گئی تو اندر کا منظر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ،ابھی تک مردے کا کفن بھی میلہ نہیں ہوا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتا یا کہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں حالیہ بارشوں کے بعد 275 برس پرانے ایک مزار کی تربت اقدس کھل گئی اور دیکھنے والوں نے جو منظر دیکھا تو سب کی زبان پر اللہ اکبر کی صدائیں تھیں ….کیونکہ زمیں میلی نہیں ہوتی کفن میلا نہیں ہوتا محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا۔

About Admin

Check Also

طالبان کی حکومت کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والا ملک کونساہو گا ؟تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی کامران خان نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *