عمران خان سے استعفے کی تیاری کا کہہ دیا گیا۔۔!! نواز شریف کی واپسی کا بھی عندیہ، ملکی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی کا وقت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جو لندن میں علاج کے لئے گئے تھے اُن کی واپسی کے لئے حکومت کی جانب سے بڑے دعوے سامنے آ رہے ہیں ۔ جبکہ تحریک انصاف کو حکومت سنبھالے ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ایسے میں ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی بشریٰ بٹ نے کہا ہے کہ نوازشریف ضرور واپس آئیں گے عمران نیازی استعفے کی تیاری کریں، دو سا لو ں میں نیازی حکومت مسلم لیگ (ن)کی لیڈر شپ پر ایک دھیلے کی کر پشن ثا بت نہیں کر سکی،عمران نیازی کرپشن کے نام پر چائے کی پیالی میں طوفان بر پا کر کے ہیرو بنے ہو ئے ہیں۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے خوا تین پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ خان صاحب مسلم لیگ(ن) عوامی سی جماعت ہے جسے ہردور میں ختم کرنے کے خوا ب دیکھے گئے مگر خدا کی مدد اورعوام کی حما یت کے سا تھ آ ج بھی مسلم لیگ(ن) نہ صرف قائم ودائم ہے بلکہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، نواز شر یف جو نہی صحتیا ب ہونگے وہ پاکستان واپس آ جا ئیں گے نواز شریف ا پنی بیماراہلیہ کو چھو ڑ کر پاکستان آ گئے تھے اب بھی انشا اللہ وہ جلد عوام میں ہوں گے۔ انہو ں نے کہاکہ شریف فیملی پر تو حکمران کر پشن ثا بت نہیں کر سکے البتہ نیازی صاحب کے چہیتے اپنی کر پشن چھپانے کیلئے ضرور فکر مند نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے حکومت کی دوسالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا، صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ لوگ تبدیلی کو نہیں آج پرانے پاکستان کوترس رہے ہیں، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

بجلی ، تیل ، چینی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، حکومت نے ن لیگ کے تین ادوار کا قرضہ دوسالوں میں لیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور صدر شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار افسوس ہے۔میرحاصل بزنجو نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں، اسی طرح میانوالی میں گل حمید روکھڑی کا انتقال ہو گیا ہے، اللہ پاک ان کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کی بات کریں تو دکھ کے سواکچھ نہیں ،ایسی حکومت جس کو نہ گورننس آتی ہے ، حکومت کے ان دوسالوں میں ہمیں کوئی ایسی چیز نہیں ملتی جس کی ہم تعریف کریں۔عام آدمی کی زندگی تنگ کردی گئی ہے ۔تانگے بان، ریڑھی بان، مزدور، عام آدمی ،بیوہ یتیم، مریض کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے، شاید تاریخ میں اس کی دوسری مثال نہیں ملتی، ہم خونمائی کیلئے اکٹھے نہیں ہوئے، لیکن کیا کریں جب ہم ان کی کارکردگی کا موازنہ ن لیگ کے دور سے کرتے ہیں، تو کہنا پڑتا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں جو ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے مکمل ہوئے، پاکستان میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ان حکومت کی سب سے بڑی جو بات خلاف جاتی ہے، انہوں نے سی پیک کا مذاق اڑایا، اور سی پیک پر الزامات لگائے، ان کے حواری الٹے ہوگئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،وفاق یا پنجاب کے کسی ایک منصوبے میں کرپشن نہیں ہوئی۔

About Admin

Check Also

اب ہر سرکاری ملازم کے پاس اپنا گھر،اپنی گاڑی ہوگی اورحکومت نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر سرکاری ملازم کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کے پاس اپنا ذاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *