Breaking News

محکمہ صحت کی بڑی کارروائی، ہر گھر میں استعمال ہونے والے ’ کھانسی کے سیریپ ‘ پر پابندی لگا دی، غیر معیاری قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کھانسی کے معروف شربت کی لاٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔تلف کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فروخت ہونے والے کھانسی کے معروف شربت میں ملاوٹ اور غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مذکورہ سیرپ کے اسٹاک کی فروخت پرپابندی عائد کردی ہے۔

اور تمام صوبائی سیکرٹریز صحت،ڈائریکٹر جنرل صحت، چیف ڈرگ کنٹرولر سمیت دیگر حکام کو مراسلہ لکھ دیا ہے کہ تمام میڈیکل اسٹورز سے یہ لاٹ ضبط کر کے اسے تلف کر دیا جائے۔مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا کے دنوں میں جب کھانسی کا شربت اہمیت اختیار کر گیا۔اس وقت معروف کھانسی کا شربت ہائیڈر یلین شوگر فری میں ملاوٹ اور اس کے غیر معیاری ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔شکایت پر محکمہ صحت پنجاب کا موقف تھا کہ اس معاملے پر وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رجوع کریں۔ڈریپ کو نمونے بھیجے تو انہوں نے مبینہ طور پر کئی ہفتوں کے بعد آگاہ کیا کہ مذکورہ سیرپ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری ہے جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سیرپ کے مختلف بیج نمبرز پر پابندی لگاتے ہوئے اس کی فروخت بند کر کے اسے تلف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ دوسری جانب اسلام ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کل کیس کی سماعت کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید پرویز ظہورکی طرف سے دائر درخواست میں مرزا شہزاد اکبر کی بطور چیئرمین ایسٹ ریکوری یونٹ تعیناتی کو بھی چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ مرزا شہزاد اکبر کی تعیناتی کا 22 جولائی کا نوٹی فی کیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔

About Admin

Check Also

اسٹرابری کے بارے میں اسلام میں کیا حکم ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ سٹوبری کے بارے میں مختلف سوالات گردش کرتے رہتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *