Breaking News

ہم نے تمھیں عزت دی اور تم ہمیں بدنام کرنے چلی ہو۔۔۔۔ عمران حکومت نے ریحام خان کو اب تک کا سب سے بڑ ا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خاں کی سابق اہلیہ ریحام خاں جب بھی موقع ملے تو وہ تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خاں ک کوآڑھے ہاتھوں لیتی ہیں تاہم اب کی بار تبدیلی سرکار نے ریحام خاں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ہے اور بڑا قدام اُٹھا لیا گیا ہے۔

ریحام خان کی پاکستانی ہوٹل روز ویلٹ کی فروخت سے متعلق متنازع ٹوئٹس پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ریحام خان پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا جس میں زلفی بخاری نے ریحام خان سے معافی، الزامات کی واپسی اور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلفی بخاری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریحام خان نے ٹوئٹس کے ذریعے مجھے بدنام کیا اور ساکھ کو نقصان پہنچایا، روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق کمیٹی میں پانچ افراد شامل تھے لیکن صرف مجھے نشانہ بنایا گیا، انصاف کے حصول کیلئے عدالت جانے پر مجبور ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان کو اپنے الزامات کے ثبوت عدالت میں پیش کرنا ہوں گے، مقدمہ آزادی رائے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔جبکہ دوسری جانب ترجمان ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کی جانب سے دائر کیا گیا مقدمہ شروع ہونے میں 8 ماہ لگ جائیں گے۔واضح رہے کہ ریحام خان نے ٹوئٹ میں الزام لگایا تھا کہ ہوٹل کی فروخت سے ذلفی بخاری کو فائدہ ہوگا۔ دوسری جانب اگلے 48 گھنٹے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، ہنگامی ہدایات جاری کر دی گئیں، آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے خطرناک قرار دیے گئے علاقوں میں انتظامیہ کو متحرک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوںے کا امکان ہے۔طوفانی بارشوں کی وجہ سے اگلے 2 روز کے دوران صورتحال خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *