Breaking News

اپوزیشن نے حکومت سے باقاعدہ این آر او مانگ لیا ، اس مرتبہ’ ثالث‘ کس شخصیت کو بنایا گیا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن اپنے کیس ختم کرانے کے لئے ایک ثالث کے زریعے این آر او مانگ رہی ہے جس کیلئے ایک تیسرے فریق کے ذریعے رابطے کیے جارہے ہیں ثالث غیر ملکی نہیں بلکہ پاکستانی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کی طرف سے این آر او مانگا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تو ہمیں سلیکٹڈ کہتے ہیں تو ان کے پیچھے پھر کون کھڑا ہے ؟ وقت آنے پر اس ثالث کا نام پتہ لگ جائے گا اور یہ بھی کہ کس شکل میں این آراو مانگا گیا، کس نے بات چیت کروائی کون ثالث تھا سب سامنے آجائے گا۔یاد رہے کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان بھی کئی بار کہہ چکے ہیں اپوزیشن کی طرف سے این آر او مانگا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہرجگہ این آر او کا مجمع اکٹھا ہوجاتا ہے، این آر اووالے شورمچاتے کہ این آر او دو گے تو فیٹف اورکشمیرایشو میں سپورٹ کریں گے۔دوسری طرف وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپس لانے کی بھی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے فیصلہ کیاکہ نوازشریف قانون کے مجرم ہیں، واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت کی گئی، مریم نواز کی حالیہ سرگرمیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی عدم گرفتاری پر اظہار تشویش کیا اور کہاکہ مریم نواز نے نیب کے باہر جو کیا اس پر انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے تھا۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ کچھ بھی ہو جائے مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *