Breaking News

لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ! چین اور پاکستان نے مل کر ایک اور میدان مار لیا، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کافی دیر سے چلا آرہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں موجود انڈسٹری بھی کافی خسارے کا شکار تھی جبکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کی زندگی بھی اجیرن بنتی جا رہی تھی تاہم اب اس بارے میں ایک بہت بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہاہے کہ چائنہ اور پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے،دونوں ممالک پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سپورٹ کررہے ہیں ،ہم نجی سیکٹرز کو بھی پاکستان اور چین کی شراکت داری میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ چائنہ اور پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے، دونوں ممالک پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سپورٹ کر رہے ہیں، گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان دس چائنیز کمپنیز سے ملے ۔سفیر نے کہاکہ پاکستان نے چائنیز کمپنیز کو خوش آمدید کہا، پاکستانی حکومت کی پرائیویٹ سیکٹر کو سہولت کاری قابل ستائش ہے، ہر کوئی جانتا یے ترقی کی راہ پر دونوں ممالک کی حکومتیں اور عوام مِل کر کام کر رہے ہیں۔چینی سفیر نے کہاکہ ہم نجی سیکٹرز کو بھی پاکستان اور چین کی شراکت داری میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے گزستہ سال چینی دورے کو سراہتا ہوں، آپ پاکستان کو اٴْس سمت میں ڈال رہے ہیں جس کی حکومتِ پاکستان کو ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کی جانب سے بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے سی پیک کے تحت پاور پلانٹس بھی لگائے جارہے ہیں۔ چینی سفیر یاﺅ جنگ نے کہاہے کہ فوادچودھری پاکستان کو اس سمت پر لے کر جارہے ہیں جس کی ضرورت ہے ۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *