Breaking News

ارمینا خان ، دبئی کا شیخ اور ایک ملاقات ۔۔۔۔۔۔ مداحوں کو حیران کردینے والی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کو نامناسب پیغام بھیجنے والے شخص کو ان کے شوہر نے ایسا جواب دیا جسے پڑھ کر نامعلوم شیخ دوبارہ ایسی حرکت کرنے کا شاید ہی سوچے۔ اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ جس میں انہیں بھیجا جانے والا ایک ڈائریکٹ میسج اوران کے شوہر کی جانب سے دیا جانے والا جواب دیکھا جاسکتا ہے۔

ارمینا رانا کو یہ پیغام بھیجنے والے نے لکھا ” میں دبئی میں مقیم بزنس مین ہوں۔ ابھی آپ کا پروفائل دیکھا، آپ بہت خوبصورت ہیں۔ کورونا کے مسئلے کے بعد میں آپ سے دبئی میں ملنا چاہوں گا”۔یہ میسج کرنے والے شخص نے ارمینا کو رقم کی پیشکش بھی کی۔ اداکارہ نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پُرمزاح کیپشن میں لکھا”میرے شوہردرندہ صفت ہیں”۔ جس پر ارمینا کے شوہر کا جواب جو یقیناً آپ کے لبوں پرمسکراہٹ بکھیردے گا۔فیصل نے لکھا ” ہائے شیخ، میں فیصل خان ہوں، ارمینا کا شوہر۔ میں نے آپ کا پیغام دیکھا اور مجھے بھی آپ کی پروفائل پکچر بہت پسند آئی۔ ہمیں کورونا ختم ہونے کاانتظار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ مجھے ہوچکا ہے۔ میں ایک اچھا مسلمان ہوں جسے شیئرکرنا سکھایا گیا ہے،اس لیے میں کورونا وائرس کو آپ کے ساتھ شیئرکرنا پسند کروں گا۔ آپ کیا کہتے ہیں؟”۔ارمینا اور فیصل کی شادی تقریباً 2 ماہ قبل ہوئی تھی، اداکارہ نے اپنی منگنی کا اعلان جولائی 2017 میں کی جانے والی انسٹاپوسٹ میں کیا تھا۔کیوبا میں ساحل سمندر پرمنگنی کی انگوٹھی پہننے والی ارمینا نے لکھا تھا کہ ’’جب دنیا میں سب چیزیں درست ہو رہی ہوں تو میں اپنے ’’مسٹر رائٹ‘‘ کو آپ کے سامنے پیش کر رہی ہوں ‘‘۔

About Admin

Check Also

نکاح کے بعد لاپتہ ہونے والا شوہر جب 33سال بعد ملا تو وفادار عورت کی بے مثال محبت کی داستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محبت وہی امر ہوتی ہے، جس میں دکھ درد، مشکل حالات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *