Breaking News

تمام خبروں کا ڈراپ سین ۔۔۔!!! ڈاکٹر ماہا علی کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات کیسے تھے ؟ تہلکہ خیز انکشافات جان کر آپ بھی شرما جائیں گے

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈاکٹر ماہا علی کے دوست جنید نے ماہا کیس میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے ماہا کے بھائی نے واقعے کا بتایا تو میں فوراً اسپتال پہنچا۔

میں پوری رات ان کے ساتھ رہا،میں نے ماہا کے والد سے بات کی کہ بلیڈنگ ہو رہی ہے ،غسل چھیپا سے کرا لیتے ہیں۔ایمبولینس سے لے کر کفن تک تمام اخراجات میں نے کیے۔ماہا کے والد نے میرا شکریہ بھی ادا کیا کہ آپ نے بہت ساتھ دیا۔ماہا کے اسپتال میں بھی تمام اخراجات میں نے ادا کیے۔واقعہ سے ایک دن قبل مجھے کہا کہ میں نے لینز آرڈر کیے ہیں،اس کے 10 ہزار روپے بھی میں نے دئیے۔جنید خان نے مزید کہ ماہا کے والد سے پوچھا جائے کہ ان کی بیٹی کے پاس قیمتی آئی فون کہاں سے آیا۔ماہا کے پاس جب فون آیا تب تو ان کی جاب بھی نہیں تھی۔ماہا کی جاب 4 ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔جنید خان نے سوال اٹھایا کہ جو شخص یہ سب کچھ کرتا ہے،اس سے ایک دن پہلے تک کوئی بات نہیں کی جاتی۔ماہا نے اس واقعہ  سے ایک دن قبل تک مجھ سے بلکل ٹھیک بات کر رہی تھی،ہمارے درمیان کوئی بات نہیں تھی۔ماہا نے کبھی تابش نامی نوجوان کا ذکر نہیں کیا۔دونوں کے تعلق کے بارے میں ماہا کے بھائی نے بتایا۔ماہا نے بتایا کہ میری اپنے والد سے پراپرٹی کے معاملے پر لڑائی چل رہی ہے۔خیال رہے کہ اس معاملے کی ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر ماہا شاہ کی چار سال قبل جنید خان سے اس کی بہن مہوش کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔جنید خان نے مبینہ طور پر ڈاکٹر ماہا کو غلط راستے پر لگا دیا تھا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *