Breaking News

منصور علی خان کو مریم نواز کے ساتھ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، عمران ریاض خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز سینئر اینکر پرسن منصور علی خان کی مسلم لیگ ن کی رہنماء اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے حوالے سے منصور علی خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ میری آج مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں بہت سی باتیں ہوئی، جن میں انکے مستقبل کے پلان ، شہباز شریف کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں اور نواز شریف کی صحت کی بارے میں گفتگو کی گئی ‘‘۔ منصور علی خان کی تصویر پر اینکر پرسن عمران ریاض خان بھی میدان میں آگئے اور حیران کن رد عمل دے دیا ۔ رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’اس بار تنخواہ 27 کو ہی مل گئی ؟؟‘‘ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومتی کاوشوں اور حکمت عملی کی بدولت کورونا کے پھیلاؤ کو روکا گیا ہے،خطرہ ابھی موجود ہے جس کیلئے پوری قوم کا تعاون درکار ہے، محرم الحرام کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، مذہبی رہنماؤں نے کورونا کے خلاف جنگ میں جس تعاون کا مظاہرہ کیا ہے وہ لائق تحسین ہے،کراچی میں ہونے والی تباہی اور اس کے نتیجے میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاونکرے گی،کراچی کے مسائل کے حل کے لئے طویل المدتی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے،آئندہ چند روز میں خود کراچی جا کر حالات کا جائزہ لونگا۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے کوویڈ -19 کا اجلاس منعقد ہوا۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *