وزیر اعظم اب نواز شریف کے بارے میں کیا فیصلہ کر چکے ہیں؟ اینکر پرسن عمران ریاض خان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کچھ دن پہلے نوازشریف کی ایک اور تصویرمنظرعام پر آئی ، نوازشریف کی یہ تصویر کون کھینچتا ہے اور اپلوڈ کرتا ہے؟ اسکا جواب تلاش کرنا چاہئے۔ اپنے وی لاگ میں اینکر عمران خان نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ن لیگ ایسی تصاویر جاری کر کے کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟

یہی کہ نوازشریف بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اور ملک کی باگ دوڑ سنبھال سکتے ہیں۔کیا ن لیگ ایسی تصاویر جاری کرکے عمران خان کو ہٹاپائے گی ، ن لیگ جب بھی کوئی ایسی تصویر جاری کرتی ہے تو وہ تصویر انہی کے گلے پڑجاتی ہے۔جس بحران سے فائدہ اٹھانے کیلئے یہ نوازشریف کی صحت مند تصویر جاری کرتے ہیں وہ بحران ایک ہفتے میں ختم ہوجاتا ہے اور وہ تصویر انکے گلے اسلئے پڑجاتی ہے کہ خان صاحب کہتے ہیں کہ یہ تو ٹھیک ٹھاک ہیں میں انہیں واپس لیکر آؤں گا۔اینکر عمران کے مطابق میری اطلاعات کے مطابق خان صاحب اور انکی کابینہ میٹنگ کے بعد یہ تہیہ کرلیا ہے کہ اب وہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے پورا زور لگائیں گے اور یہ قصہ ہی ختم کردیں گے۔ عمران خان کے کچھ قریبی دوستوں سے میرا رابطہ ہوا تو وہ یہ بتارہے ہیں کہ خان صاحب اب نہیں مانیں گے۔ وہ پوری کوشش کریں گے کہ نوازشریف کو واپس لایا جائے۔ عمران خان کو احساس ہوگیا ہے کہ انکی وجہ سے ہمارا مذاق اڑایا گیا ہے اور یہ دھوکا دیکر علاج کے نام پر باہر گئے تھے۔عمران خان پر میڈیا کا دباؤ تھا، چار وزیروں کے علاوہ پوری پارٹی نوازشریف کو باہر بھجوانے کے معاملے پر کھڑی تھی جس میں شیخ رشید پیش پیش تھے۔اینکر کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے سیاستدان عمران خان کے پیروں کے نیچے سے زمین نکال رہے تھے کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو وہ ایک نئے بھٹو بن جائیں گے۔

عمران خان نے میڈیا، اپنے لوگوں اور کچھ طاقتور حلقوں کے دباؤ پر کڑوا گھونٹ پی لیا اور پھر عدالت نے مداخلت کی اور نوازشریف باہر چلے گئے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ ایک سزایافتہ قیدی کو علاج کیلئے باہر بھجوایا اور وہ وہاں علاج نہیں کروارہا ، سیریں کررہا ہے اور تصویریں بھیج رہا ہے۔شہباز شریف اس کیس میں گارنٹر ہیں، ان پر بھی کیسز چل رہے ہیں جن میں انکا بچنا ناممکن ہے۔ شہباز شریف فیٹف پر حکومتی بلز میں مدد کرکے اپنا پازیٹو امیج دے رہے تھے لیکن مریم نواز نے پتھر چلواکر شہبازشریف کی ساری محنت ضائع کردی۔اینکر عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن فیٹف قوانین کے بدلے اپنی مرضی کے نیب قوانین پاس کروانا چاہتی تھی جس کا ڈرافٹ بھی سامنے آگیا ہے اس ڈرافٹ کے مطابق ان سے پانچ سال پرانی کرپشن کا نہ پوچھا جائے، سب کو پتہ ہے کہ پانچ سال پہلے کیا کیا وارداتیں ڈلی ہیں، دوسرا اپوزیشن کے اس ڈرافٹ میں اگر کوئی یہ پیشکش کردے کہ وہ پیشے واپس کرنا چاہتا ہے تو نیب اسکا کچھ نہیں بگاڑسکتی یعنی اگر پانچ میں سے ایک کیس میں کرپشن پکڑی جائے تو اس کیس کے پیسے واپس کرکے صاف ہوجاؤ اور نیب باقی کیسز پر اس پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی۔اینکر عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت میں مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن بڑھی ہے، بجلی آٹا، چینی کی قیمتیں بڑھی ہیں، حکومت نے کئی وعدے پورے نہیں کئے لیکن یہ والی اپوزیشن حکومت گرا نہیں سکتی اسلئے نہیں گراسکتی کیونکہ انکی اپنی حالت بہت پتلی ہے۔ انکی حالت اس قدر پتلی ہے کہ جس دیوار کو گرانے آتے ہیں، تھک کر اسی کے سائے میں خود ہی بیٹھ جاتے ہیں۔

About Admin

Check Also

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ہونے والی تعطیلات والدین اور بچوں کے لئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *