Breaking News

تیاری پکڑ لو : الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف نے اپنے عہدیداروں اور کارکنوں کے لیے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو حکومت میں آئے ہوئے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس دوران حکومت کو ملکی معاشی صورتحال کی خراب صورتحال کے باعث کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے لئے ایک اور امتحان کی گھڑی آن پہنچی ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں شرکت کے لئے کارکنوں کو ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان ستمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرے گا، بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ نومبر,دسمبر میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شرکت کے لئے حکمران جماعت نے کمر کس لی، کارکنوں کو گلی محلے کی سطح پر دفاتر قائم کرنے اور عوامی رابطہ مہم چلانے کی ہدایات کی جا چکی ہیں۔ادھر الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول میں توسیع کردی، اب حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 21 اگست2020 سے تبدیل کر کے17 ستمبر 2020 کو شائع کی جائے گی، حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست پر اعتراضات 18 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ اعتراضات پر فیصلے 17 اکتوبر تک کیے جائیں گے، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 25 اکتوبرکو شائع کی جائے گی۔ اس بارے کارکنان کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

About Admin

Check Also

رات گئے عمران خان کے ایک قریبی وزیر سے ملاقات ہو گئی، حال احوال پوچھا تو کہنے لگے کہ خوش بھی بہت ہیں اورپریشان بھی بے حد ، کیونکہ ۔۔۔۔۔ روف کلاسرا کا دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اڑھائی سال سے زائد کا عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *