Breaking News

ڈاکٹر صاحب !!! آپ کے پاس تین دن کا وقت ہے اس کے بعد پھر مجھ سے گلہ نہیں کرنا۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق نے نامور ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے لگائے گئے بلیک میلنگ کے ذریعے دوکروڑ روپے لینے کے الزام کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے۔

کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان تین دن میں اس الزام کی تردید کریں اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں شائع کروائیں، ورنہ میں مجبورا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، مجھ پر کرپشن کا کبھی کوئی الزام نہیں لگا، میں غلط کام کیوں کروں، میں نے ٹھیک کام کیئے ہیں، جو ادارہ میں نے خسارے میں لیا،وہ ایک ارب روپے کے منافع میں چلا گیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے الگ الگ ٹیلی فون کرکے قانون کے مطابق ڈاکٹر صاحب کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی ہدایت کی، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ایویکیو ٹرسٹ کی زمین پر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ بنا یا، انہوں نے 5سال بعد الزام عائد کیا کہ صدیق الفاروق نے مجھے بلیک میل کر کے دو کروڑ روپے لئے اور یہ چوروں کا سردار ہے، صدیق الفاروق نے کہا کہ میرے اور ان کے تعلقات اچھے رہے ہیں، ہسپتال کی 15کینال 3مرلے زمین تھی جس پر کچھ لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا، میں نے اس بلڈنگ کو گرانے کی منظوری دے دی تھی، ان لوگوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تجویز پیش کر کے شوکت بابر ورک اور فاروق بلوچ کے ذریعے معاملات طے کر لئے اور بلڈنگ ان کے حوالے کر کے خود نکل گئے۔صدیق الفاروق نے کہاکہ جب ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا تو میں نے ہسپتال کے لئے دو لاکھ روپے کا چندہ اپنی جیب سے دیا تھا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *