Breaking News

رخصتی سے چند گھنٹے قبل ہی دُلہن کا انتقال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی زندگی کا ایک اہم موڑ ہوتی ہے ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کی شادی ہو تو اُس کی زندگی کو چار چاند لگ جائیں لیکن بعض اووقات شادی والا گھر خوشیوں کی بجائے ماتم میں بدل جاتا ہے اب بھی شادی کی ایک تقریب اس وقت اچانک ماتم میں بدل گئی۔

جب رخصتی سے چند گھنٹے قبل دلہن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ مصر کی القلیوبیہ گورنری کے نوحی علاقے اکیاد دجھوی میں پیش آیا۔ 21سالہ اسرا محمد کی منگل کے روز مہندی کی رسم ادا کی گئی، جہاں اس کے اقارب کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک تھی۔ اگلے روز اس کی رخصتی تھی مگر اچانک حرکت قلب بند ہونے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ دوسری جانب دلہا احمد محمد غالی نے بتایا کہ ہم شادی کی تقریب میں مصروف تھے کہ اسرا کی دادی کا پیغام ملا کہ اسرا بے ہوش ہو کر گرپڑی ہیں۔ اسے اٹھا کر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔ اسرا اور احمد غالی کا نکاح رواں سال مارچ میں ہوچکا تھا اور والدین کی طرف سے اسرا کے جہیز کا سامان اس کے گھر پہنچا دیا گیا تھا۔ اب اس کی رخصتی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک وہ اس دار فانی سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئی۔ واقعے پر دونوں خاندانوں میں خوشی ماتم میں بدل گئی۔ سوشل میڈیا پر خبر کے وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے اس پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسے جنگ کی دلہن کا لقب دیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

معاملہ بگڑنے لگا! ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محمد زبیر کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *