Breaking News

‘سونے کی قیمت دھڑام سے نیچے آ گری، پاکستان میں فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ سُناروں کی دُکانوں پر رش لگ گیا

اسلام آباد(نیووز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، آج عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں31 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 959 امریکی  کرنسی ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 2500روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا سستا ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2144 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ روپے سے گر کر 98 ہزار 765 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔نیویارک میں قائم ’ریسرچ فرم مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ‘ کے مطابق 2020 میں ایشیا میں سب سے بہتر کارگردگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رہی۔عالمی سطح پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی۔پی ایس ایکس کے سی او ایم ڈی فرخ ایچ خان نے اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا بہترین انداز میں مقابلہ کیا۔اس کی معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

About Admin

Check Also

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی سونا کتنا اورنیچے جائے گا یہ جان کر کنواروں کی عید ہو جائے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کی وجہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *