Breaking News

اسے کہتے ہیں اصلی اور نسلی لیڈر ۔۔۔۔ کتنے فیصد پاکستانی عمران خان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں؟ گیلپ پاکستان کی سروے رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی اور سے جڑی امیدوں کے حوالے سے ایک سروے کروایا گیا ہے۔سروے کے دوران عام عوام اور کاروباری طبقے سے رائے طلب کی گئی۔ سروے کے دوران عوام سے سوال کیا گیا کہ آیا وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی سمت اب درست ہے یا نہیں۔

وزیراعظم عمران خان پر عوام کا اعتماد بڑھنے لگا، گیلپ پاکستان کے سروے میں 55 فیصد لوگوں کی رائے میں حکومت اب درست سمت میں گامزن ہے، کاروباری طبقے کی اکثریت نے بھی آنے والا وقت اچھا ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ اس سوال کے جواب میں 55 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ حکومت اب درست سمت میں گامزن ہے، انہیں امید ہے آنے والا وقت اچھا ہوگا۔سروے کے دوران 45 فیصد لوگوں نے کہا کہ ان کی رائے میں حکومت کی سمت اب بھی درست نہیں ہے۔سروے کے دوران کاروباری برادری سے بھی ملک کے موجودہ حالات اور حکومت کی پالیسیوں سے متعلق رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔ سروے کے دوران کاروباری طبقے کی اکثریت نے کہا کہ اب حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ وہ پرامید ہیں کہ آنے والا وقت اچھا ہوگا۔ آنے والے دنوں میں ملک میں کاروباری ماحول میں بہتری آئے گی، جس سے معیشت بھی بہتر ہوگی۔ دوسری جانب درآمدی گندم کا دوسرا بحری جہاز یوکرائن سے 60 ہزار میٹرک ٹن گندم لیکر کراچی پورٹ پہنچ گیا۔وزارت غذائی تحفظ کے حکام کے مطابق درآمدی گندم کا دوسرا بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے جس میں یوکرائن سے 60 ہزار میڑک ٹن گندم لائی گئی ہے، درآمدی گندم کے معیار کی چیکنگ کی جائے گی، کوالٹی چیک کے بعد درآمدی گندم کو ریلز کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

About Admin

Check Also

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ہونے والی تعطیلات والدین اور بچوں کے لئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *