Breaking News

’’ مجھے خبر ملی ہے کہ وزیر اعظم ۔۔۔‘‘ کل کا دورہِ کراچی منسوخ، وزیر اعظم کیا کرنے جا رہے ہیں؟ کامران خان نے بڑی خبر بریک کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور سینئر اینکر کامران خان کا کہنا ہے کہ مجھے خبر ملی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی جمعہ نہیں بلکہ ہفتے کو تشریف لائیں گے تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کامران خان کا کہنا تھا کہ’’خبرہے وزیر اعظم عمران خان کراچی جمعہ نہیں بلکہ ہفتے کو تشریف لائیں گے۔

میری گزارش ہے اس تاریخی دورے میں ایک نہیں دو چار روز تاخیر ہوجائے مگر وزیر اعظم کراچی کے لئے پلاسٹک پھولوں کا نہیں حقیقی خوش خبریوں کا گلدستہ لائیے جس کی خوشبو دو کروڑ لوگوں تک پہنچے اور سالوں دلوں میں بسی رہے‘‘. خیال رہے کہ گزشتہ روزسینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جمعے کے روز کراچی خصوصی دورے پرآرہے ہیں، اس شہر کی جانب سے اتنا انتظار کسی کا نہیں کیا گیا جتنا وزیر اعظم عمران خان کا ہورہا ہے، 2 کروڑ لوگوں کی آنکھیں اس وقت اس خصوصی دورے کی منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ خبر یہ ہے کہہ اس نازک وقت میں وزیر اعظم ایک بھرپور پلان کے ساتھ کراچی پہنچے گے اور اس پلان کے ذریعے کراچی کے زخموں پر مرحم رکھی جائے گی اور سالوں سے کراچی میں پائے جانے والے ناسور کو ختم کیا جائے گا، میں اسوقت صرف یہی درخواست کرونگا کہ اب وقت ہے کہ عمران خان وہ اعلانات کریں جن پر عمل بھی ہوسکے، تا کہ آپ کی اور آپکی حکومت کی ساکھ مزید خراب نہ ہو، کیونکہ اب کراچی کے شہریوں کی برداشت ختم ہوسکی ہے نہ پیپلز پارٹی اور نہ ہی آپ کی حکومت نے ابھی تک کراچی والوں سے کیے گئے وعدوں کو وفا کیا ہے۔ سوائے ایک 2 ایم این ایز کے تمام لوگوں کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے، اب وہ ہی ہوگا جو عملی ہوگا کیونکہ کراچی اب جھوٹے وعدوں پر زندہ نہیں رہ پائے گا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *