Breaking News

پہلے تو ٹریلر تھا اصل بارشیں اب ہونگی، محکمہ موسمیات کی خوفناک پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوابی کے علاقے موسیٰ بانڈہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے اور حادثے میں مزید دو افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوئے ، مختلف واقعات میں 34 افراد زخمی بھی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 110 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ، بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 13 گھروں مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بند سڑکیں کھولنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور فعال ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور میں آج دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گا ، وقفے وقفے سے دو روز تک بارش ہونے کا امکان ہے ، آج درمیانی اور جمعہ کو تیز بارش ہونے کاامکان ہے ۔ دوسری جانب ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ کو پہچاننے سے انکار کردیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں صحافی کی طرف سے ڈی جی نیب لاہور سے سوال کیا گیا کہ عاصم باجوہ کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آنے پر ان کا کیا موقف ہے ، کیا اس پر کارروائی نہیں ہونی چاہیئے ؟ ۔ سوال کے جواب میں ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ کون باجوہ صاحب ؟ کیا ہوگیا ان کو ؟ ہمارے علم میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے ۔

About Admin

Check Also

میرے ایک سوال کا جواب دے دیں میں چپ چاپ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردونگا ۔۔۔چودھری نثار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسے حسن اتفاق کہیے یا کچھ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *