Breaking News

ہم جانتے ہیں کہ مطیع اللہ جان کو کیوں اٹھایا گیا اور ۔۔۔ الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ناقابل یقین صور حال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل عرب ٹی وی ” الجزیرہ “ کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور میڈیا سے متعلق بھی گفتگو کی اور ایک صحافی کے اٹھائے جانے کا تذکرہ کیا ، عمران خان کی گفتگو پر اب سینئر صحافی مطیع اللہ جان خود میدان میں آ گئے ہیں۔

اور انہوں نے سخت تنقید کے تیر برسا دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے الجزیر ہ کو انٹرویو کے دوران کہا کہ”پاکستان میں میڈیا پر کوئی قدغن نہیں ہے ، ہماری حکومت اظہار آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے، بد قسمتی سے حکومت اور وزراء ہیں جو خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں نہ کہ میڈیا،کچھ صحافی دعویٰ کرتے ہیں کہ ممکنہ طور پر ایک صحافی کو کچھ گھنٹوں کیلئے اٹھایا گیا تھا لیکن ہم نہیں جانتے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔“یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل مطیع اللہ جان کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 6 میں ان کی اہلیہ کے سکول کے باہر سے نامعلوم افراد نے اُٹھا لیا تھا تاہم واقعہ کے 12 گھنٹے بعد وہ اپنے گھر واپس پہنچ گئے تھے۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ نے دوران سماعت ہی نوٹس بھی لیا تھا اور پولیس سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔عمران خان کے بیان پر سینئر صحافی مطیع اللہ جان بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر وزیراعظم پاکستان پولیس تحقیقات کے 42 روز کے بعد بھی الجزیرہ کو یہ بتاتے ہیں کہ ” کچھ صحافی دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کو اٹھایا گیا، خدا جانے کیا وجہ تھی “،تو انہیں انٹیلی جنس ایجنسیز ، پولیس حکام اور اپنے اوپر شرم آنی چاہیے ، ان کی تحقیقات بھی متعصبانہ ہیں ، آپ کو شرم آنی چاہیے ۔“

About Admin

Check Also

’رضا مندی سے ہوا تو الگ معاملہ لیکن اگر۔۔۔۔۔ زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو، غریدہ فاروقی کھل کر بول پڑیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف اور مریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *