Breaking News

بریکنگ نیوز: پاکستانیوں تیاری کرلو۔۔۔۔!! بارشیں ہی بارشیں، ستمبر میں ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے حادثات میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں سیلابی ریلوں سے کئی رابطہ پل بہہ گئے ہیں اور درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ ضلع تورغر میں پہاڑی تودہ مکان پرگرنے سے7 اور مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں4افراد جاں بحق ہوئے۔

بٹگرام کی تحصیل الائی میں پہاڑی تودہ گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوئیں جب کہ بونیر میں مکان پرمٹی کا تودہ گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لوئرکوہستان اور مانسہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے جب کہ سوات میں بھی مختلف واقعات میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ صوبے بھر میں بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے محکمہ موسمیات نے ستمبر میں ملک بھر میں بارشوں کے بارے میں پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی کے پی میں ستمبر کے دوران معمول سےکم بارشیں ہوں گی جب کہ پنجاب کے مون سون ریجن میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر کے پہلے 15 دن زیادہ نم آلود رہیں گے اور کے پی کے کچھ زیریں علاقوں میں بھی نارمل یا قدرے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی پنجاب اور مشرقی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، رواں ماہ آزاد جموں کشمیر میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ ماہ ستمبر میں سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہےگا۔ 15 ستمبر کے بعد سندھ، بلوچستان میں یومیہ اوسط درجہ حرارت معمول سے بڑھ جائے گا۔

About Admin

Check Also

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائے گا، شناختی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *