Breaking News

دولہا نے شادی کے ایک روز بعد دلہن بیچ دی شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کوکتنے میں فروخت کیا ؟ افسوسناک تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے خواہ مرد ہو یا عورت، شادی انسان کی زندگی کا ایک نیا آغاز ہوتا ہے تاہم کئی بار شادی انسان کے لئے ڈراؤنا خواب بھی بن جاتی ہے اسی طرح پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک نوجوان نے شادی کے ایک روز بعد اپنی نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر فروخت کر دیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی 3 ہفتوں بعد لاہور سے بھاگ کر واپس گھر پہنچ گئی، ملزم عثمان نے بیوی کو گھمانے کے بہانے لاہور میں فروخت کر دیا تھا۔قومی موقرناے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے شوہر نے لاہور میں اسے 3 لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا۔گجرانوالہ کے ڈی ایس پی نواز سیال کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیکا میڈیکل چیک اپ کرانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی کو فروخت کرنے اور خریدنے والے ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔۔۔۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کھجوریں آپ کی صحت کےلیے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔ کھجوروں میں مختلف بیماریوں کا علاج موجود ہوتا ہے، جیسے دل کے امراض، خون کی کمی اور اس کے علاوہ کھجور آپ کے وزن کم کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ کھجوروں میں وٹامنز، منرلز اور فائبر وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور یہ نظام ہاضمہ کےلیے بہت فائدہ ہوتی ہیں۔ اگر آپ 12 دن تک 3 کھجوریں کھائیں گے تو اس سے آپ کو نہ ایسے نتائج حاصل ہونگے کہ آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔ ٭ چونکہ کھجوروں میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں اور اس میں قدرتی شوگر ، انرجی اور فائبر بھی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھجوریں آپ کو فاسفورس ، کیلشیم آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور زنک فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *